Wednesday, September 23, 2020

*عمدہ فٹنس قائم، موٹاپا دور, تندرستی بھرپور بنانے والی مفت پانچ روزہ ورزشوں کی ورکشاپ لامحدود کامیابیوں کے ساتھ مکمل، مختلف شہروں کے بیشمار لوگ فیضیاب*


کیرانہ شاملی، یوگا مشقوں اور دیگر ورزشوں کے ذریعہ تندرستی کی گراوٹ میں ریلیف اور راحت فراہم کرانے والی *"ڈربک یوگا ایکسرسائز اینڈ اسپورٹس اکیڈمی کیرانہ"*  نے عیدگاہ کیرانہ سے صحت کو فروغ دینے کا فن سکھانے، تندرستی، چاق و چوبندی بڑھانے اور کورونا کو شکست دینے کی صلاحیت پیدا کرانے والی *"فٹنیس ورزشوں اور یوگا مشقوں"* کی مفت آنلائن اور آفلائن پانچ روزہ ورکشاپ لامحدود کامیابیوں کے ساتھ منعقد کی۔ اس ورکشاپ میں مقامی لوگوں کے

علاوہ ہندوستان بھر کے دور دراز کے علاقوں کے بے شمار لوگوں نے بھارت اسکاؤٹ گائیڈ کے تعاون سے آن لائن شرکت کی۔ ورکشاپ کی رہنمائی حکومت ہند کے سابق ٹریننگ کمشنر ، سرکاری یوگا کی کتابوں کے مصنف اور بین الاقوامی یوگاچاریہ، فٹنیس ورزشوں اور ڈربک یوگا مشقوں کے ماہر حکیم (ڈاکٹر) بدر الاسلام کیرانوی نے کی۔



   مذکورہ آنلائن اور آفلائن ورکشاپ کا کارنامہ* یہ ہے کہ شرکاء نے ہماری سلامتی کے ضامن اعضاء رئیسہ کے ساتھ ساتھ پیٹ کی گہرائیوں میں واقع رگوں، چھوٹے بڑے پٹھوں، معدہ، جگر، تلی، گردے، چھوتی بڑی آنتوں وغیرہ کی کار کردگی میں بہترین اضافہ اور ان اعضاء کو انتہائی مضبوط، نرم ملائم اور لچیلا  بنائے رکھنے والی خصوصی سائںٹفک اور پاکیزہ ورزشیں آسانی اور دلچسپی سے سیکھ لیں۔



   اس ورکشاپ میں مفت سکھائی گئیں ورزشوں کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ پیٹ کی گہرائوں میں واقع اعضاء کی لطیف مالش کر وہاں جمے ہوئے ، پھنسے ہوئے زہریلے, غیرمفید اور غیرضروری مادوں، رکاوٹوں، چکنائیوں, چربی اور موٹاپے کی وجوہات سے نجات دلا کر پیٹ کو امراض سے مامون رکھنے والی ہیں۔



     ورکشاپ میں مفت سکھائی گئیں عمدہ ورزشیں وہ ہی ہیں جنہیں اکثر لوگ آج بھی غیرمفید، ناقابل عمل اور مشکل سمجھ کر چھوڈے ہوئے ہیں جبکہ دور حاظر کے تناظر میں یہ ورزشیں انتہائی مفید اور اپنے مقاصد میں کامیاب ہیں۔ یہ ورزشیں تندرستی کی تنزلی اورگراوٹ کو روکنے، ذہنی دباؤ سے بچانے، کرونا کے قہر سے پریشان دنیا جہاں


کے لوگوں کا حقیقی احساس فٹنس بڑھا کر اور سکوں دلا کر انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر کرونا سے مقابلہ کر پانے کے لئے تیار کرنے، تندرستی کو عروج دلا کر دیرپا جوان رکھنے میں تسلیم شدہ ہیں  اور اس طرح اس ورکشاپ نے ان طبی ورزشوں کے ہنرکو فروغ دینے کی سمت میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا. 



     علاقائی شرکاء میں ماسٹر سلیم الدین, حاجی ندیم, محمد فہیم, محمد نعیم, عظیم, اسد بھائی, انس بھائی, ظفر الاسلام, عیان, انظر اور پروگرام کے روح رواں ماسٹر ضیاء الاسلام وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں. غیر علاقائی  آنلائن شرکاء میں آکاش بھارتی, ببلوگوسوامی, آلوک رنجن, ہرشارانی, ہارون ملک, نندنی داس, نیہا پاسوان اور شبھم سنگھ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں.

No comments:

Post a Comment